ہندوستانی بحریہ مالابار-22 مشق کیلئے جاپان پہنچی

   

وشاکھاپٹنم3 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی بحری جہاز شیوالک اور کامورٹا انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کیلئے جاپان کے یوکوسوکا پہنچے ۔آئی ایف آر کا انعقاد 6 نومبر کو یوکوسوکا کے سگامی بے میں ہوگا ۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز جنہیں مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے بدھ کو وہاں پہنچے ۔ ان میں بحری جہازوں و آبدوزوں پر حملہ کرنے مختلف کارکردگی کے ساتھ گائیڈڈ میزائل شامل ہیں اور یہ وشاکھاپٹنم میں واقع مشرقی بیڑے کا حصہ ہیں۔ ایسٹرن نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایف آر اس سال جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہے ۔جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا بین الاقوامی بیڑے کا جائزہ لینگے جس میں 13 ممالک کے 40 بحری جہاز اور آبدوز شامل ہونگی۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز آسٹریلیا، جاپان و امریکہ کے جہازوں کے ساتھ مالابار-22 مشق کے 26ویں ایڈیشن میں حصہ لیں گے ۔میری ٹائم ایکسرسائز مالابار سیریز کا آغاز 1992 میں ہوا تھا اور ہر سال اس میں ترقی ہوتی رہی ہے ۔ اس میں انڈو پیسیفک خطہ کی چار بڑی بحری افواج حصہ لیتی ہیں۔ مالابار-22 سمندر کے مختلف علاقوں میں اونچی سطح پر مختلف سطح کی مشقیں دیکھے گا۔مشق کے دوران پیچیدہ سطح، ذیلی سطح اور فضائی کارروائیوں بشمول گولہ بارود کے حملے کا شیڈول بنایا گیا ہے ۔