کینسر کی دوا پہونچانے والے آلہ کی ایجاد اور فراہمی پر توصیف و تہنیت کی پیشکشی
تھرواننتاپورم 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں لڑکیوں کی تعلیم، روزگار و ترقی کے لئے خدمات انجام دینے والے ادارہ کیرالا اسٹارٹ اپ مشن (کسم) کی طرف سے تربیت یافتہ لڑکی کو بیجنگ میں منعقدہ ’اُبھرتی ہوئی خاتون صنعت کاروں، اختراعی ایجادات کرنے والی لڑکیوں اور بزنس ویمنس کے عالمی مقابلے برائے 2019 ء میں غیرمعمولی تعریف، توصیف و تہنیت حاصل ہوئی۔ اڈیشہ سے تعلق رکھنے والی تحقیق کار و اُبھرتی ہوئی نئی صنعتکار ڈاکٹر نصرت جے ایم سنگھا مترا کو موذی مرض کینسر کے علاج کے لئے حیرت انگیز دوا کا آلہ فراہم کرنے پر اعزاز دیا گیا۔ ڈاکٹر نصرت جہاں سی وائی سی اے اونکو سولیوشنس کی بانی ہیں اور یہ ادارہ کینسر کی دوا استعمال کرنے کا آلہ فراہم کیا ہے۔ اس آلہ کے ذریعہ کسی مریض کو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو راست دوا انجکشن کے ذریعہ دی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر نصرت کے ادارہ کو تیسرا انعام حاصل ہوا جبکہ جرمنی اور امریکہ کے اداروں کے بالترتیب پہلا اور دوسرا انعام دیا گیا۔ ان مقابلوں میں دنیا بھر کی 15 سرکردہ اُبھرتی ہوئی نئی خاتون صنعتکار شامل ہیں۔ ڈاکٹر نصرت نے کہاکہ ’صنعتکاری تجدید و اختراع محض ایک کیرئیر کی پسند تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ایک انداز فکر اور طرز حیات بھی ہے۔ یہ ایک ایسی سوچ بھی ہے جو لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کی جستجو کرتی ہے۔