ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی کوارٹرفائنل کی امیدوں برقرار

   

ٹوکیو۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے جمعہ کو یہاں ٹوکیو2020 میں اپنے آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کے خلاف 1-0 سے کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل کی امیدوں کو برقرار رکھا۔ہندوستان کے لیے نونیت کور نے آخری وقت میں ٹھیک تین منٹ پہل 57 ویں منٹ میں گول کیا۔ انہوں نے رانی رامپال کے شاٹ کو دائیں طرف سے گول پوسٹ میں ڈال کر اوآئی ہاکی اسٹیڈیم میں چار میچوں میں ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی ۔دونوں ٹیموں کے لئے یہ اہم میچ تھا کیونکہ آئرلینڈ کے لئے یہ جیت اس کی کوارٹرفائنل میں جگہ یقینی کرتی اور ہندوستان کے لئے اس جیت کا مطلب اس کے اگلے راونڈ میں جگہ بنانے کی امیدوں کو برقرار رکھنا تھا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی خواتین ٹیم اپنا آخری گروپ میچ ہفتہ کو عالمی نمبر16 ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ آئرلینڈ اسی دن دفاعی اولمپک چمپئن برطانیہ سے مقابلہ کرے گی۔ اس وقت ہندوستان اس گروپ میں پانچویں نمبر پر ہے ۔آئرلینڈ اور ہندوستان دونوں کے فی کس تین پوائنٹس ہیں لیکن آئرلینڈ گول فرق میں ہندوستان سے ایک مقام اوپر ہے ۔