ہندوستانی ساختہ زمینی سرنگ پاکستان میں دریافت

   

لاہور۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے کرتاپور کاریڈور کے قریب ہندوستان کی بنائی ہوئی دبابہ شکن زمینی سرنگ دریافت ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ سیول ڈیفنس آفیسر (کاروال) محمد عاصم کے مطابق نلہ ڈیک پر مزدور کھدوائی کررہے تھے کہ انہیں دبابہ شکن زمینی سرنگ دریافت ہوئی ہے کہ دھماکے سے پھٹ پڑنے کا اندیشہ ان پر غائب آگیا ۔ اس کا وزن 14 پاؤنڈ بتایا گیا۔ پولیس کو مطلع کرنے پر فوری طور پر بم ناکارہ بنانے والے اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس کے بعد دبابہ شکن زمینی سرنگ کو ناکارہ کردیا گیا۔