ریاض ( کے این واصف ) سفارت خانہ ہند ریاض میں ہندوستان کا 73 واں یوم جمہوریہ روایتی جوش و خروش سے منایا گیا ۔ ایمبسی احاطہ میں سفیر ہند ڈاکٹر اوصاف سعید نے قومی ترنگا لہراکر یوم جمہوریہ تقاریب کا افتتاح کیا جس کے بعد سفیر ہند نے صدر جمہوریہ شری رام ناتھ کووند کا پیام پڑھ کر سنایا ۔ اس موقع پر دیگر سفارت کار اور ہندوستانی مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ ابتداء میں سفارتکار عاصم انور نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور تقریب کی نظامت کی ۔ آخر میں انٹرنیشنل انڈین اسکول اور انٹرنیشنل انڈین پبلک اسکول ریاض نے اپنے ڈانس اورڈرامہ سے حاضرین کو دم بخود کردیا ۔ شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس شاندار ڈرامہ کو اسکول ٹیچر محترمہ فائزہ سلطان نے تحریر کیا تھا ۔ عاصم انور کے ہدیہ تشکر پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔ مٹھائیوں اور مشرروبات وغیرہ سے مہمانوں کی ضیافت کی گئی ۔