ہندوستانی شرح ترقی میں کٹوتی ، فچ ریٹنگس کا تجزیہ

   

نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) معاشی اُمور پر نظر رکھنے اور حالات کا تجزیہ کرنے والے ادارے فچ ریٹنگس نے آج ہندوستان کی GDP (مجموعی دیسی ترقی) کی شرح برائے مالی سال 2020 ء میں کٹوتی کرتے ہوئے اُسے قبل ازیں کئے گئے تخمینے 7 فیصد سے 6.8 فیصد کردیا ہے۔ گلوبل اکنامک آؤٹ لک کے اپنے تازہ شمارہ میں فچ نے مارچ 2019 ء کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے لئے جی ڈی پی شرح ترقی کی پیش قیاسی کو بھی 7.2 فیصد سے گھٹاکر 6.9 فیصد کردیا ہے۔ 6.9 فیصد کا اندازہ 7 فیصد سے تھوڑا کم ہے جس کا تخمینہ رواں مالی سال کے لئے اسٹراٹسٹکس نے کر رکھا ہے۔ ہندوستانی معیشت مالی سال 2017-18 ء میں 7.2 فیصد کی شرح پر آگے بڑھی تھی۔