تہران؍نئی دہلی، 17جون (یو این آئی) ایران کے دارالحکومت تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے ہندوستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر شہر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔ہندوستانی سفارت خانے نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے رابطے کی تفصیلات اور اس جگہ کی تفصیلات جہاں وہ قیام پذیر ہیں سفارت خانے کو فراہم کریں۔ ہندوستانی سفارت خانے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ‘‘تمام ہندوستانی شہریوں اور پی آئی اوز جو اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے تہران سے باہر جاسکتے ہیں، کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ شہر سے باہر کسی محفوظ مقام پر چلے جائیں۔ تمام ہندوستانی شہری جو تہران میں ہیں اور سفارت خانے سے رابطے میں نہیں ہیں، ان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر تہران میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطہ کریں اور اپنا مقام اور رابطہ نمبر فراہم کریں۔ برائے مہربانی +989128109115, +989128109109 ، @MEAIndia India in Iran، @india_in_iran پر رابطہ قائم کریں۔