ہندوستانی طالبہ امریکہ میں حادثہ سے دوچار، شریک دواخانہ، نیلم شنڈے کی فیملی کو فوری ویزا کیلئے وزارت خارجہ کا زور

   

حیدرآباد۔ 27 فروری (سیاست نیوز) وزارت خارجہ امور نے امریکہ میں ایک حادثہ سے دوچار ہندوستانی طالبہ نیلم شنڈے کے معاملہ میں اقدامات کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت امریکہ درخواست گذار کے خاندان کے لئے جلد ویزا منظور کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔ قبل ازیں چہارشنبہ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سپریا سیول نے کہا کہ نیلم شنڈے نام کی ایک طالبہ ایک حادثہ سے دوچار ہوئی ہے اور اسے ایک مقامی دواحانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ اس طالبہ کے والد تاناجی شنڈے کو جو ستارا، مہاراشٹرا کے ہیں، میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ ان کی بیٹی کے پاس جانے کی فوری ضرورت ہے۔ تاناجی شنڈے نے امریکہ کے لئے فوری ویزا کے لئے درخواست دی ہے اور مدد طلب کی ہے۔