ہندوستانی عازمین کیلئے سفر حج کو آسان بنانے کے اقدامات

   

نئی دہلی :سعودی عرب ہندوستانی عازمین حج کے سفر کو بہتر بنائے گا۔ نئے اقدامات کے تحت فوری ویزا پروسیسنگ، رسائی، لاجسٹک سپورٹ اور اضافی پروازیں عمرہ ویزا کی مدت میں 90 دن تک توسیع اور 4 دن کے ٹرانزٹ ویزا کا تعارف صنفی مساوات اور سب کیلئے ایک محفوظ، زیادہ قابل قبول ماحول پیدا کرنا شامل ہے ۔ سعودی عرب نے اس سلسلہ میں فوری ویزا پروسیسنگ، رسائی، لاجسٹک جیسے “تبدیلی” اقدامات کی ایک سیریز متعارف کی ہے۔ سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ نے چہارشنبہ کوکہا کہ مکہ کے روحانی سفر کرنے والے ہندوستانی عازمین کے لیے مزید سہولت بخش تجربے کو یقینی بنانے کے لیے معاونت اور اضافی پروازیں یہ بھی ہونگی۔ سعودی وزیر الربیعہ نے کہا کہ یہ اقدامات خاص طور پر ہندوستانی عازمین کو ان کے سفر کے دوران بہتر لچک فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں خاص طور پر عمرہ کے سفر پر جانے والی خواتین کو فائدہ پہنچانے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ عمرہ ویزہ کی مدت 90 دن تک بڑھانا اور چار دن کا ٹرانزٹ ویزا متعارف کرانے جیسے نئے اقدامات ہندوستانی زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔