ہندوستانی فضائیہ میں رفائیل جیٹ طیاروں کی 10 ستمبر کو شمولیت

,

   

٭ پانچ رفائیل جیٹ طیاروں کا پہلا بیاچ 29 جولائی کو ہندوستان پہنچ چکا تھا ۔ ان طیاروں کو باقاعدہ طور پر ہندوستانی فضائیہ میں شامل کردیا جائے گا۔ 10 ستمبر کو منعقدہ تقریب میں ان طیاروں کی شمولیت کا اعلان ہوگا۔ اس تقریب میں وزیردفاع راجناتھ سنگھ کے علاوہ فرانس کے وزیردفاع بھی شرکت کریں گے۔ ہندوستان کے اعلیٰ فوجی عہدیدار بھی امبالا میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ 2016ء میں ہندوستان نے 36 رفائیل جیٹ طیاروں کی خریدی کیلئے فرانس سے معاہدے کئے تھے۔