ہندوستانی فضائیہ کے اہم اقدار کو اپنانے پر زور

   

Ferty9 Clinic

ڈنڈیگل میں پاسنگ آؤٹ کیڈیٹس سے ایرچیف مارشل بی ایس دھناؤ کا خطاب

حیدرآباد ۔ 15 جون (سیاست نیوز) چیف آف ایراسٹاف ایرمارشل بی ایس دھناؤ نے آج انڈین ایرفورس کے اقدار جیسے مشن، دیانتداری اور برتری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پاسنگ آؤٹ کیڈیٹس پر زور دیا کہ وہ ان کی پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں ان اقدار کو اپنائیں۔ یہاں ڈندیگل میں کمبائینڈ گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایرچیف مارشل نے نئے کمیشنڈ فلائنگ آفیسرس، کی انڈین ایرفورس میں شامل ہونے کے ان کے فیصلے کی ستائش کی۔ پاسنگ آؤٹ کیڈیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ کمبائینڈ گریجویشن پریڈ میں شرکت اور ہندوستانی فضائیہ میں بحیثیت ملٹری لیڈرس اور اوئیٹرس خیرمقدم ان کیلئے فخر کی بات ہے۔ ایرفورس اکیڈیمی، ڈنڈیگل پر ایرمارشل ایس کے گھوٹیلہ، ایر آفیسر کمانڈنگ انچیف، ٹریننگ کمانڈ اور ایرمارشل اے ایس بوٹولا، کمانڈنٹ، ایرفورس اکیڈیمی نے ریویولنگ آفیسر ایرمارشل دھناؤ کا خیرمقدم کیا۔ آج 152 فلائیٹ کیڈیٹس کی گریجویٹس پریڈ کا انعقاد عمل میں آیا جو انڈین ایرفورس کے فلائنگ آفیسرس کے طور پر اس اکیڈیمی سے فارغ ہوکر نکلے ہیں۔