چندی گڑھ:ہندوستانی فضائیہ آج چنڈی گڑھ میں اپنی 90ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب فضائیہ کی سالانہ پریڈ اور فلائی پاسٹ دہلی۔این سی آر کے باہر منعقد کی گئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے آج اپنی 90ویں سالگرہ پر فورس کیلئے نئے جنگی لباس کو لانچ کیا۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج صبح ہی فضائیہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کرچکے ہیں۔چنڈی گڑھ میں یومِ فضائیہ کے موقع پر آئی اے ایف سربراہ ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری نے کہا کہ ہم آئندہ سال سے خاتون اگنی ویروں کو شامل کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس کے لیے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فضائیہ اپنے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر سال 8 اکتوبر کو اپنی سالگرہ مناتی ہے۔