ہندوستانی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم

   

نئی دہلی: 28 رکنی ہندوستانی فٹ بال ٹیم فیفا ورلڈ کپ قطر2022 اور ایشین کپ چین2023 کے باقی تین کوالیفائر میچوں کے لئے شام دوحہ روانہ ہوئی۔ کوالیفائر میچ3 جون کو شروع ہوں گے ۔قطر کے سفر کے لئے ضروری ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ، تمام کھلاڑیوں اور عملے کو48 گھنٹے قبل کی جانے والی کورونا ٹسٹ کی منفی رپورٹ کے ساتھ سفرکرنا لازم تھا۔ ٹیم کے تمام ارکان15 مئی سے دہلی میں قرنطینہ میں تھے ۔ہندوستانی ٹیم کے ہیڈکوچ ایگور اسٹیمک نے ایک بیان میں کہا جون میں کوالیفائر میچ کھیلے جانے سے قبل یہ کوئی مثالی صورتحال نہیں ہے لیکن ان میچوں سے قبل ہندوستانی ٹیم کیمپ میں سخت پریکٹس کرے گی۔ یقینا صورتحال اچھی نہیں ہے ، لیکن ہم جون میں کوالیفائر میچوں کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے مئی کے شروع میں کولکاتا میں شروع ہونے والے ہمارے قومی کیمپ کو منسوخ کرنا پڑا۔ وبا کی وجہ سے دبئی میں ہمارا دوستانہ میچکھیلنا بھی ممکن نہیں ہے ۔