ہندوستانی مکہ باز امت پنگھل ٹوکیو اولمپک سے باہر

   

ٹوکیو : ہندوستانی باکسر امت پنگھل ہفتہ کو یہاں ٹوکیو اولمپکس کے 52 کلوگرام (فلائی ویٹ) زمرے میں راونڈ 16 میں کولمبیا کے یوبرجن مارٹنیز سے ہارنے کے بعداولمپکس سے باہر ہو گئے ۔عالمی نمبر ایک پنگھل ریو کے نقرئی تمغہ فاتح مارٹنیز سے ریوگوکو کوکوگیکن میں تین دلچسپ راونڈ میں چار ۔ ایک کے فیصلے سے ہارگئے ۔ امت کی شکست کے ساتھ ہی اولمپک میں ہندوستانی مرد مکہ بازوں میں سے چار اب اپنے اپنے شروعاتی دور سے باہر ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ اب سپرہیوی ویٹ ڈویژن میں ہندوستان کے لئے صرف ستیش کمار ہی مقابلے میں ہیں۔