حیدرآباد۔15 ڈسمبر (پریس نوٹ) چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے کہا کہ ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں تحقیقاتی صحافت ختم ہو رہی ہے۔ کتاب کی رسم اجراء تقریب میں ورچول شریک ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے اخبارات سماج میں ہونے والے اسکینڈلس کو بے نقاب کرتے تھے لیکن آج کل ایسے دھماکہ خیز خبریں پڑھنے کو نہیں مل رہی ہیں۔ ہندوستانی صحافت سے تحقیقاتی صحافت بدقسمتی سے ختم ہو رہا ہے۔ بڑے اسکینڈلس اور بدعنوانیوں کو نیوز اخبارات بے نقاب کرنے میں بہت آگے تھے۔ حیدرآباد کے صحافی یو سدھاکر ریڈی کی تصنیف ’’بلڈ سینڈرس‘‘ کی رسم اجراء تقریب کے موقع پر این وی رمنا نے اپنے ورچول خطاب میں یہ بھی کہا کہ میڈیا کو سسٹم میں موجود خامیوں سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔