ہندوستانی نژادامریکی کا کلیدی انتظامی عہدوں پراسپیکرنینسی پیلوسی کی جانب سے تقرر

,

   

واشنگٹن ۔ 17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون ساز رکن راجہ کرشنا مورتی کو امریکی کانگریس کی کمیٹی برائے انٹلیجنس کا رکن مقرر کیا گیا ہے ۔ اس طرح وہ پہلے جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والے شخص ہوں گے جو اس طاقتور کمیٹی کے رکن مقرر کئے گئے ہیں ۔ یہ کمیٹی امریکہ کی قومی سلامتی کو مستحکم کرنے کی ذمہ دار ہے ۔ 45سالہ کرشنا مورتی الی نوائے کی امریکی کانگریس میں کئی سال سے نمائندگی کررہے ہیں اور ایوان کے آٹھویں ضلع کے نمائندے ہیں ۔ اس طاقتورعہدہ کیلئے منتخب کئے گئے ہیں ۔ ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ان کے تقرر کا اعلان کیا ۔ پیلوسی نے انٹلیجنس کمیٹی کے ہمارے نئے رکن اپنے غیرمعمولی فیصلوں ، مہارت اور پختہ ارادہ کیلئے مشہور ہیں اور امکان ہے کہ ان کی حلف برداری سے انٹلیجنس کمیٹی اور بھی زیادہ طاقتور ہوجائے گی ۔ ان کا تقرر ایک اعزاز سے کم نہیں ۔