ہندوستانی نژاد امریکی سائنسداں کا بائیڈن کابینہ میں تقرر

   

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے ہندوستانی نژاد امریکی سائنسداں آرتی پربھاکر کواپنی کابینہ میں بحیثیت ڈائرکٹر آفس آف دی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی مقرر کیا ہے۔ وائٹ ہاؤز کے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ آرتی پربھاکر کے تقرر سے وہ دوسری ہندوستانی نژاد امریکی ہیں جو کابینہ میں شامل ہوئی ہیں۔ نائب صدر کملا ہیرس کا بھی پہلا ہی تقرر کیا جاچکا ہے۔