ہندوستانی نژاد امریکی نیل موہن یوٹیوب کے نئے سی ای او بنیں گے

,

   

موجودہ چیف پراڈکٹ افیسرموہن 2008میں یوٹیوب کی سرپرست کمپنی گوگل کا حصہ بنے تھے
نئی دہلی۔ گوگل کی اپنی کمپنی یوٹیوب سے 25سالوں تک وابستہ رہنے کے بعد موجودہ سربراہ سوسان ووج سیسکی کے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد ہندوستانی نژاد امریکی نیل موہن یوٹیوب کے نئے سی ای او بنیں گے۔

موجودہ چیف پراڈکٹ افیسرموہن 2008میں یوٹیوب کی سرپرست کمپنی گوگل کا حصہ بنے تھے۔انہو ں نے اسٹین فورڈ سے گریجویٹ کیا ہے اور اس سے قبل انہوں نے مائیکرو سافٹ کے ساتھ کام کیاتھا۔موہن او رسوسان نے تقریبا15سالوں تک ایک ساتھ کام کیاہے۔

وہ سال2015میں یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ افیسر بنے تھے۔ سوسان ووج سیسکی نے جمعرات کے روز اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ”آج تقریبا25سالوں عد‘ میں یوٹیوب کے سربراہ کی حیثیت سے میں دستبرداری اختیار کرنے اور میری فیملی‘ صحت‘ اورذاتی پراجکٹس جس کے لئے میں پرعزم ہوں شروع کرنے کا فیصلہ لیاہے“۔انہوں نے گوگل اور الفابیٹ اے پر ایک مشاروتی کردار ادا کرنے کے لئے سندر پیچائی سے اتفاق کیاہے۔

سوسان نے مزیدکہاکہ ”اس سے مجھے گوگل اور الفابیٹ کمپنیوں کی پورٹ فولیو میں مشورہ اورہنمائی پیش کرنے کے لئے سالوں کے اپنے مختلف تجربات سے آگاہ کرنے کا موقع ملے گا“۔

ساسون کا کام مارکٹنگ‘ گوگل امیج سرچ کے لئے شریک اشتراک‘ گوگل فرسٹ ویڈیو او ربک سرچ کی قیادت‘ کے ساتھ ساتھ ایڈ سینس کے کریشن کی ابتدائی مرحل بھی تھا‘یوٹیوب اور ڈبل کلک پر کام کیا‘ ایڈیس کے لئے ایسوی پی پر خدمات انجام دئے اور یوٹیوب ڈاٹ اے کی پچھلے نو سالو ں سے سی ای اور رہی ہیں۔

انہو ں نے مانا کہ ”میں نے میرے راستے میں آنے والے ہر چیالنج کو دیکھا یہ ایک مشن تھا جس سے کئی لوگوں کو دنیا بھر میں فائدہ ہواہے‘ جانکاری تلاش کرنے میں‘ کہانیاں سنانے میں ہے اور تخلیق کاروں کی حمایت کرنے میں‘ آرٹسٹوں او رچھوٹے کاروباری بھی مستفید ہوئے ہیں“۔

سوسان نے کہاکہ ”موہن ایس وی پی اور یوٹیوب کے نئے سربراہ ہوں گے۔ میں نے اپنی ورکنگ زندگی کے 15سال موہن کے ساتھ گذارے ہیں‘ پہلی مرتبہ وہ گوگل اورڈبل کلک اکویزیشن کو 2007میں ائے اورانہیں ویڈیوز ایڈس اور ڈسپلے کے ایس وی پی پر ترقی ملی“۔

انہوں نے کہاکہ ”یوٹیوب ٹی وی‘ یوٹیوب میوزیک اورپرمیم اور شارٹس کے بشمول بعض پراڈکٹس کو لانچ کرنے میں انہوں نے ایک اہم رول ادا کیاہے۔ موہن نے ”یوٹیوب لائیوز کو عالمی پلیٹ فارم کے طور پر ذمہ دار بنانے“ کو یقینی بنایاہے۔