ہندوستانی نژاد امریکی ڈاکٹر جوڑا اور ان کی دختر طیارہ حادثہ میں ہلاک

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ /9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک نامور ہندوستانی نژاد امریکی ڈاکٹر جوڑا اور ان کی 19 سالہ دختر فوری طور پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا چھوٹا سا خانگی طیارہ ان کی قیامگاہ واقع فلاڈلفیا کے پچھلے حصہ میں جمعرات کی صبح گرپڑا ۔ مہلوکین کی شناخت 60 سالہ جسویر کھرانہ ان کی بیوی 54 سالہ دیویا کھرانہ اور ان کی دختر کرن کھرانہ حادثہ کے وقت طیارہ میں سوار تھے اور سمجھا جاتا ہے کہ موقع واردات پر ہی فوری ہلاک ہوگئے ۔