ہندوستانی نژاد بھائیوں محسن‘ زبیر نے برطانوی سوپر مارکٹ چین اے ایس ڈی اے کوخرید لیا۔

,

   

ان کے اپنے پرائیوٹ طیارے بلیک پول ائیر پورٹ کے ہینگر میں ڈونالڈ ٹرمپ کے خانگی ہیلی کاپٹر کے ساتھ رکھے ہوتے ہیں۔

لندن۔پٹرول اسٹیشنو ں پر کام کرکے پیسے کمانے والے معمولی ہندوستانی نژاد بھائیوں محسن اور زبیر عیسیٰ نے برطانوی سوپر مارکٹ چین اے ایس ڈی اے کی کامیابی کے ساتھ بولی لگاکر اس کو خرید لیاہے۔

یورو گیریج (ای جی) گروپ کے مذکورہ بھائیوں نے اپنی خانگی حصاص ساتھی ٹی ڈی آر کیپٹل نے اس کے موجودہ مالک وال مارٹ سے 6.8بلین پاونڈس کی ڈیل کے ساتھ سوپر مارکٹ کی چین پر اپنا قبضہ جمالیاہے۔

اس معاہدے کے تحت ای جی گروپ اور ٹی ڈی آر کیپٹل نے اس کمپنی میں اپنی سب سے زیادہ حصہ داری پیش کریں گے‘ وال مارٹ جس کے پاس مجموعی طور پر 7بلین پاونڈس کی ادارے میں حصہ داری ہوگی‘ جو کم تناسب مانا جائے گا۔

اس پر مزید تفصیلات کے لئے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video

معاہدہ پورا ہونے کے بعد عیسیٰ بردران نے کہاکہ ”اے ایس ڈی اے میں سرمایہ کاری کے لئے ہمیں فخر ہے‘تاریخی برطانوی کاروبار جو کئی سالوں سے قابل تقلیدہے۔

کویڈ19عالمی وباء بھر میں اے ایس ڈی اے کا مظاہرہ مذکورہ کاروبار میں بنیادی طاقت اور لچک کا مظاہرہ کیاہے۔

غربت سے امیری تک دو مسلم بھائی
عیسیٰ بھائیوں کے والدین 1960کے دہے سے ہندوستان میں احمد آباد سے ملز کے کام میں یوکے منتقل ہوئے تھے۔مل کی ملازمت چھوڑنے کے بعد ان کے والد نے اپنا گیاراج خریدا‘ جس نے ان بھائیوں کی کاروبار میں دلچسپی کواجاگر کیاہے۔

بلیک برن میں رہنے والے بھائیوں نے اس بات پر زوردیاکہ تجربہ ان کے ہاتھوں میں ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ذکر کیاکہ”ہم پمپس پررہے‘ شیلوس کاذخیر کئے’بیت الخلاؤں کی صفائی بھی کی ہے“۔

سال2001میں گریٹر مانچسٹر کے بوری میں سنگل پٹرول فورٹ کورٹ سے زبیر اور محسن عیسی جو اب 48اور49سال کی عمر ہیں نے اپنا کاروبار شروع کیاتھا۔

اب ان کا کاروبار ای جی گروپس کے 5200سے زائد پٹرول اسٹیشنس ہیں جو بیشتر یوروپ او رامریکہ میں ہیں اور 33,000لوگ ان کے یہاں پر ملازم ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ان کی دولت3.56بلین پاونڈس ہیں جس میں 25ملین کا کنگسٹن ٹاؤن ہاوز اور ان کے اپنے پرائیوٹ طیارے بلیک پول ائیر پورٹ کے ہینگر میں ڈونالڈ ٹرمپ کے خانگی ہیلی کاپٹر کے ساتھ رکھے ہوتے ہیں۔