نیویارک : ممتاز ہندوستانی امریکی فینانس ایگزکٹیو نورین حسن کو صدر یو ڈی ایس امریکاس اور یو بی ایس امریکاس ہولڈنگ کی سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں قائم بڑی فینانشیل کمپنی کے بیان میں بتایا گیا کہ نورین موجودہ طور پر فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک کی فرسٹ وائس پرسیڈنٹ اور چیف آف آپریٹنگ آفیسر ہے۔ وہ یو بی ایس گروپ کے ایگزیکٹیو بورڈ میں بھی شامل رہیں گی۔ وہ اکتوبر 2022 میں قائدانہ ذمہ داری سنبھالیں گی۔