ہندوستانی ٹیم کو 5 کروڑ کا بونس

   


نئی دہلی : آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کے ذریعہ بارڈر ۔گواسکر ٹرافی پر 2-1 کا قبضہ جمانے والی ہندوستانی ٹیم کو بی سی سی آئی کی جانب سے 5 کروڑ کا بونس دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اجنکیا رہانے جن کی قیادت میں ہندوستان نے آج برسبین میں منعقدہ ٹسٹ میچ کے پانچویں دن ایک غیرمعمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مطلوبہ 328 رنز کا نشانہ حاصل کرلیا اور میزبان ٹیم کے گبا میں 32 سالہ ناقابل تسخیر موقوف کو ختم کردیا ۔ اس کامیابی کے چند منٹ بعد ہی بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جئے شا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بونس کا اعلان کیا۔ گنگولی نے ٹوئیٹ کیا کہ ٹیم کو ہندوستانی 5 کروڑ روپئے کا بونس دیا جائے گا جیسا کہ ٹیم نے آسٹریلیا میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ یہ ہندوستانی کرکٹ کیلئے ناقابل فراموش اور یادگار لمحات ہیں جبکہ جئے شا نے نوجوان ہندوستانی ٹیم کے مظاہروں کی ستائش کی۔
ور شبمن گل کی موجودگی میں راہول کو موقع ملنے کا امکان کافی کم ہے۔