ارجن ایوارڈ س سے 26ایتھلیٹس اور پیرا ایتھلیٹس کو نوازاگیاہے نئی دہلی۔
ہندوستانی کرکٹر محمد شامی کومنگل کے روز صدر جمہوریہ ہند دروپاڈی مارمور نے ایک رسمی تقریب میں ارجن ایوارڈ سے نوازاہے۔
اس تقریب میں بہترین مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی صدر جمہوریہ نے قومی اسپورٹس ایوارڈس سے نوازا ہے۔
شٹلرس کو چراغ شٹی اور ساوتویک سائی راج رانکی ریڈی کو 2023میں ایک کامیابی کے لئے میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا‘ انہوں نے مذکورہ سال میں پہلا ایشیائی کھیل گولڈ میڈل اور بیاٹ منٹن کے لئے پہلا میڈل تھاوہیں ایشیئن چمپئن شپ کا ٹائٹل اور انڈونیشیا اوپن سوپر1000کا اعزاز بھی حاصل کی تھا۔
یہ ایوارڈ تقریب 29اگست کو ہاکی کے افسانوی کھلاڑی میجردھیان چند کی پیدائش کے موقع پرمنعقد ہونی تھی مگر پچھلے سال23ستمبر تا 8اکٹوبرتک منعقد ہونے والے ہانگ زاہاؤ ایشین گیمس کی وجہہ سے اسکو ملتوی کردیاگیاتھا۔
راشٹرا پتی بھون میں ایک خوشی کاماحول تھا کیونکہ ارجن ایوارڈ س سے 26ایتھلیٹس اور پیرا ایتھلیٹس کو نوازاگیاہے۔ جن کھلاڑیو ں کو ارجن ایوارڈس سے نواز ا گیا ان میں اوجس پروین دیوتالا(تیر اندازی)‘
ادتی گوپی چند سوامی (تیر اندازی) مرلی شری شنکر(اتھلیٹس) پارول چودھری (اتھلیٹس)‘ محمد حسام الدین (باکسنگ)‘ آر ویشالی(چیس)محمد شامی(کرکٹ) انوش اگروال‘ دیویاکرتی سنگھ(گھوڑاسواری)’دکشا داگر(گلف) کرشن بہادر پھاٹک(ہاکی)‘
سوشیلا چانو(ہاکی)پوان کمار(کبڈی) ریتو نیگی (کبڈی) نسرین(کھوکھو) پنکی (لان بولس) ایشورایا پرتاب سنگھ تومر(شوٹنگ)ایشاسنگھ(شوٹنگ)ہریندر پال سنگھ سندھو(اسکویش) ایہاکا مکھرجی(ٹیبل ٹینس) سنیل کمار(رسلنگ)‘ انتم پانگھال (رسلنگ)نوریم روشی بینا دیوی(وشو) شیتل دیوی (تیر اندازی) ایلوری اجئے کمار ریڈی(بلائنڈ کرکٹ) پراچی یادو(ہیرا کیوننگ)۔
درایں اثناء محمد شامی کے انگلینڈ کے خلاف25جنوری سے شروع ہونے والے اگلے پانچ ٹسٹ میاچوں کی سیریزکے پہلے دو میاچوں سے محروم ہونے کا امکان ہے کیونکہ اس تیز گیند باز نے ٹخنے کی چوٹ کے بعد دوبارہ بولنگ اب تک شروع نہیں کی ہے۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق شامی نے اب تک گیند بازی شروع نہیں کی ہے او رانہیں اپنی فنٹس کا مظاہرہ کرنے کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈیمی (این سی اے)جانا پڑیگا۔
محمد شامی کوجنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ اسکوڈ میں شامل کیاگیاتھالیکن کی ان کی دستیابی فٹنس سے مشروط تھی۔ بی سی سی ائی نے بعد میں ایک پریس ریلیزمیں کہاکہ شامی کو میڈیکل ٹیم نے کلیئر نہیں کیاہے اورفاسٹ بولر کو دوٹسٹ میچوں سے باہر کردیاگیا ہے۔