کینبرا : ٹیم انڈیا اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے اور اس نے پہلے میچ میں شاندار جیت حاصل کی ہے۔ ٹیم انڈیا نے پرتھ ٹسٹ جیت کر رواں سیریز میں1-0کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ٹیم انڈیا کو اب اگلا ٹسٹ 6 دسمبرکو ایڈیلیڈ میں کھیلنا ہے، لیکن اس سے پہلے یہ ٹیم اس میچ کی تیاری کے لیے 30 نومبر سے دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ یہ میچ پرائم منسٹر الیون سے ہوگا۔ ویسے اس میچ سے پہلے آسٹریلیا کے پی ایم اینتھونی البانیس نے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔ کینبرا میں ہونے والی اس میٹنگ میں وہ ویراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ کو دیکھ کرکافی پرجوش ہو ئے۔ انتھونی نے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں سے بہت گرمجوشی سے ملاقات کی۔ انہوں نے جسپریت بمراہ کی بولنگ کی تعریف کی اورکچھ دیر ویرات کوہلی سے بات کرتے بھی دیکھا۔ کپتان روہت شرما انہیں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے ملوا رہے تھے۔