ملبورن۔ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی کورونا دور میں اپنے ملک سے ہزاروں کلو میٹر دور آسٹریلیا میں نیا سال مناتے ہوئے نظر آئے ۔ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے اور نئے سال پرہندوستانی ٹیم کے بیٹسمین لوکیش راہول ، مینک اگروال اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ملبورن میں جشن مناتے ہوئے نظر آئے ۔راہول نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شائع کی ہے جس میں مینک اور بمراہ بھی ان کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ کچھ دوسرے افراد بھی ایک ساتھ تصویر میں نظرآرہے ہیں۔ راہول نے کیپشن میں لکھا نیا احساس ، نیا موقع ، نیا آغاز لیکن خواب وہی ۔کپتان ویراٹ کوہلی کی عدم موجودگی میں ہندوستان کے کپتان اجنکیا رہانے کی زیرقیادت دوسرے ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز1-1 سے برابر کرلی ہے ۔