ہندوستانی کے غلط برتاؤ کے فوری بعد ائیر فرانس نے ہوائی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی”ہندو جاگ گیاہے“۔

,

   

اگر پرواز کی حفاظت سے چھیڑ چھاڑ کے الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو بہت ممکن ہے اس شخص کو دس سال قید کی سزاکا سامنا کرنے پڑیگا۔


نئی دہلی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ائیر فرانس کی ایک پرواز جس نے پیرس سے نئی دہلی کے لئے اڑان بھری تھی‘ جہاز میں سوار ایک ہندوستانی مسافر کے بے ہودہ برتاؤ او ردھمکی آمیز تبصرے کے بعد پرواز کی بلغاریہ کے صوفیا ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرادی ہے۔

جیسے ہی ہوائی جہاز نے پیرس سے اڑان بھری مذکورہ ہندوستانی مسافر نے اپنی بے ہودہ حرکتیں شروع کردیں۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ایک اہلکار نے رائٹرس کو بتایاکہ دیگر مسافرین کے ساتھ ہاتھا پائی کے علاوہ ہوائی جہاز کے ایک ملازم کے ساتھ مارپیٹ اور یہاں تک کوک پیٹ کا دروازہ کھینچنے کی بھی اس نے کوشش کی ہے۔

یہ واقعہ جمعہ کے روزپیش آیاہے۔ مذکورہ مبینہ واقعہ کا ایک ویڈیو کانگریس لیڈر گوراؤ پردھان نے شیئر کیا جس میں سفید لباس زیب تک کیا یہ شخص دوسرے مسافرین کے ساتھ اونچی اونچی آوازوں میں بات کررہا ہے اور انہیں دھمکا نے کی کوشش کررہا ہے۔

وہ ”جئے ہند‘ہندو جاگ گیاہے‘ مودی مودی“ اور ”اڑتا پنجاب“ جیسے نعرے لگارہا ہے وہیں عیسی ٰ مسیح کے متعلق بھی وہ دھمکی آمیز تبصرہ کرتاہوا سنائی دے رہا ہے

https://twitter.com/GauravPandhi/status/1368624106694873089?s=20

اس مسافرین کو بعد میں فلائٹ سے اتار دیاگیا اور اس پر فلائٹ کی سیفٹی سے چھیڑ چھاڑ کا الزامات عائدکئے گئے۔

صوفیا ائیر پورٹ پر 72گھنٹوں تک محروس رکھاگیا۔اگر پرواز کی حفاظت سے چھیڑ چھاڑ کے الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو بہت ممکن ہے اس شخص کو دس سال قید کی سزاکا سامنا کرنے پڑیگا۔

پھر ائیر فرانس نے نئی دہلی کے لئے اپنے سفر کو دوبارہ بحال کردیا۔قبل ازیں آسڑیلیا کے سڈنی میں 28فبروری کی رات میں ایک ریسٹورنٹ پر باہر آنے کے بعد چار سکھ نوجوانوں کو مبینہ طور پر آر ایس ایس‘ وی ایچ پی سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے حملہ کیاتھا۔

اتوار کے روز اس حملے کا حوالہ دیتے ہوئے آسڑیلیا کے نیو ساوتھ ویلس(این ایس ڈبلیو) اسٹیٹ سنیٹر ڈویڈ شعیبرج نے وشواہندو پریشد اور آر ایس ایس پر امتناع عائد کرنے کی مانگ کی تھی۔

انہوں نے نیو ساوتھ ویلس اسٹیٹ اسمبلی میں استفسار کیاتھا کہ”سی ائی اے کے ذریعہ دائیں بازو کی تنظیم ہندو پریشد جس کومذہبی ملٹری شدت پسند تنظیم قراردیاگیاہے وہ کس طرح نیوساوتھ ویلس کے اسکولوں میں خود پاتی ہے“