ہندوستان ، افغانستان کی معاشی بازآبادکاری کا پابند

   

ہندوستان ، افغانستان، وسطی ایشیائی ممالک کا دہشت گردی کیخلاف اتحاد سے اتفاق: سشما
سمرقند (ازبیکستان) 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہاکہ وہ افغانستان کی معاشی بازآبادکاری کا اور صنعتی افغانستان کے فروغ کا پابند ہے۔ ہندوستان، افغانستان کی ملکیت اور افغانستان زیرانتظام امن اور مفاہمت کے طریقہ کار کو پسند کرتا ہے۔ وزیر خارجہ ہندوستان سشما سوراج نے جو ازبیکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، انکشاف کیاکہ ہندوستان، وسط ایشیاء کے پانچ ممالک اور افغانستان نے دہشت گردی کی تمام اشکال میں مذمت کی ہے اور اتفاق کیا ہے کہ اِس لعنت کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد کریں گے کیوں کہ یہ دنیا بھر کے عوام کے لئے خطرہ ہے۔ ایک مشترکہ اعلامیہ ہندوستان کے وزیر خارجہ کے وسط ایشیاء مذاکرات کے بعد جاری کیا گیا جو اب تک کا پہلا مشترکہ بیان ہے۔ سمرقند سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں وزیر خارجہ ہندوستان سشما سوراج اور افغانستان، قازقستان، جمہوریہ قرغیز ، تاجیکستان، ترکمانستان اور ازبیکستان کے وزرائے خارجہ نے جاری کیا۔