ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان آج 100 واں ٹسٹ

   


ملبورن۔ ہندوستان کے باقاعدہ کپتان ویراٹ کوہلی کی جگہ رہانے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گے اور ان کے لئے یہ مقابلہ ایک اعزاز بھی ہوگا کیونکہ ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان یہ100 واں ٹسٹ ہوگا اور رہانے کو اس100 ویں ٹسٹ میں کپتانی کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ رہانے اس تاریخی ٹسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم کی واپسی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہیں گے ۔سیریز میں برقرار رہنے کے لئے ہندوستان کو یہ ٹسٹ میچ جیتنا ہوگا۔ ہندوستان نے 2018-19 دورے میں باکسنگ ڈے ٹسٹ کا مقابلہ 137 رنز سے جیتا تھا۔ اس مرتبہ باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ہندوستان کو اپنی سابق کامیابی سے تحریک حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ہندوستان نے اس امید میں چار تبدیلیاں کی ہیں کہ ٹیم اس میچ میں واپسی کر سکے ۔کپتان رہانے نے میچ سے قبل یہاں کہا کہ ٹیم پچھلی شکست کو فراموش کر چکی ہے اور وہ ایک اکائی کے طور پر واپسی کے لئے تیار ہے ۔ کوہلی کی عدم موجودگی میں رہانے پر اضافی ذمہ داری آگئی ہے کہ وہ ٹیم کو غیر ملکی سرزمین پر اپنی کارکردگی سے ٹیم کو کامیابی دلائیں۔ہندوستان نے آخری مرتبہ2011 میں ایک ہی ٹسٹ میں دو یا دو سے زیادہ کھلاڑیوں کو کرئیر کے آغاز کا موقع دیا تھا جب کوہلی، پروین کمار اور ابھینیو مکند نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرئیر کا آغاز کیا تھا۔سیریز کیدوران ہندوستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں کرنے کا موقع اس سے قبل مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں آسٹریلیا کے دورے میں اس وقت آیا جب دھونی سیریز کے درمیان ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہوگئے تھے ۔