نئی دہلی: ہندوستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ‘میتر شکتی’ کا 10 واں ایڈیشن پیر کے روز سری لنکا کے آرمی ٹریننگ اسکول مادورو اویا میں شروع ہوا۔ دیگر اسلحہ اور خدمات کے اہلکاروں کے ساتھ 106 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی دستے کی نمائندگی راجپوتانہ رائفلز کی بٹالین کررہی ہے ۔سری لنکا کے دستے کی نمائندگی سری لنکائی فوج کی گجبا ریجمنٹ کے اہلکار کر رہے ہیں۔یہ فوجی مشق 12 سے 25 اگست تک جاری رہے گی۔مشترکہ فوجی مشق میتر شکتی ایک سالانہ تربیتی پروگرام ہے جو ہندوستان اور سری لنکا میں متبادل طور پر منعقد کیا جاتا ہے ۔ اس فوجی مشق کا آخری ایڈیشن نومبر 2023 میں پونے میں منعقد ہوا تھا۔مشترکہ فوجی مشق کا مقصد اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے باب VII کے تحت اپنے مخصوص منظر نامے میں شورش کے خلاف کارروائیوں کیلئے دونوں فریقوں کی مشترکہ فوجی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔
یہ مشق نیم شہری ماحول میں کارروائیوں پر مرکوز ہوگی۔