ہندوستان اور قطر میں ریزیڈنشیل ایجوکیشن پر میوزیم

   

Ferty9 Clinic

پانچ سالہ منصوبہ ، نیتا مکیش امبانی کلچرل سنٹر کی تجویز
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : قطر کے عجائب گھروں اور ممبئی میں واقع نیتا مکیش امبانی کلچرل سنٹر نے ہندوستان اور قطر میں رہائشی تعلیم کے اقدامات میں میوزیم تیار کرنے کے لیے ایک پانچ سالہ معاہدے پر قطر میوزیم کی چیرپرسن شیخہ المیاسہ بنت صمد بن خلیفہ الثانی اور ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائرکٹر ایشا امبانی نے دستخط کیے ۔ جس کے تحت ہندوستان قطر میں میوزیم ان ریزیڈنس کے نام سے خصوصی تعلیمی پروگرام شروع کرے گا ۔ اس کے ذریعہ بچوں کو چنچل ، میوزیم پر مبنی سیکھنے کے تجربات سے متعارف کرایا جائے گا ۔ اس کا بنیادی مقصد تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ ہمارے ملک میں یہ پروگرام این ایم اے سی سی کے ذریعے ریلائنس فاونڈیشن کے تعاون سے لاگو کئے جائیں گے ۔ دریں اثناء قطر میوزیم کے ماہرین ماسٹر کلاس اور لائیو ٹریننگ پروگرامس کے ذریعے اساتذہ کو رہنمائی فراہم کریں گے ۔ اس موقع پر ایشا امبانی نے کہا کہ بچوں کے مستقبل اور تعلیمی ترقی کے لیے ہمیں شیخہ المیاسد بنت صمد بن خلیفہ الثانی اور قطر کے عجائب گھروں کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوشی ہے ۔ اس کے تحت منعقد کئے جانے والے پروگرام اسکولوں ، آنگن واڑیوں اور کمیونٹی سنٹرز بشمول دیہی اور پسماندہ علاقوں میں نافذ کئے جائیں گے ۔۔ ش