ہندوستان بمقابلہ آسڑیلیا۔مجھے مدعو نہیں کیاگیاتھا‘ اس لئے میں نہیں گیا۔ کپل دیو

,

   

کپل دیو کی ٹیم انڈیا نے 1983میں پہلی مرتبہ ایک روز ہ عالمی کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیزکو شکست دی تھی

احمد آباد۔ہندوستان کے 1983ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کپل دیو نے دعوی کیاہے کہ اتوار کے روز نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آسڑیلیا کے مابین کھیلے گئے فائنل میاچ کو دیکھنے کے لئے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ برائے ہند(بی سی سی ائی) کی جانب سے انہیں ”مدعو نہیں“ کیاگیاتھا۔

اے بی پی نیوز کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کپل دیو کی ٹیم انڈیا نے 1983میں پہلی مرتبہ ایک روز ہ عالمی کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیزکو شکست دی تھی۔ مذکورہ نیوز چیانل کو کپل دیو نے بتایاکہ ”مجھے مدعو نہیں کیاگیاتھا۔

انہوں نے مجھے کال نہیں کیا۔ بس اتنا ہی ہے۔ میں چاہتا تھا کہ میرے ساتھ 1983کی ساری ٹیم رہے‘ مگر میں سمجھتاہوں اتنی بڑی تقریب اور لوگ ذمہ داریاں نبھانے میں مصروف ہیں‘ بعض اوقات وہ بھول جاتے ہیں“۔

کپل دیو کی ٹیم انڈیا نے 1983میں پہلی مرتبہ ایک روز ہ عالمی کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیزکو شکست دی تھی۔ اس سے قبل بعض میڈیا رپورٹس میں یہ کہاجارہاتھا کہ بی سی سی ائی سابق کے ورلڈ کپ فاتح کپتانوں کی تہنیت پیش کرسکتا ہے۔

یہ بھی خبریں تھیں کہ2011کے ورلڈ کپ فاتح کپتان مہیندر سنگھ دھونی بھی نریندر مودی اسٹیڈیم میں فائنل میں شریک ہوسکتے ہیں۔ ٹاس ہار نے کے بعد بلے بازی کے استفسار کے بعد ہندوستان50اوورس میں 240رن پر سمٹ گئی جبکہ ویراٹ کوہلی اور کے ایل راہول نے نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

ابتداء میں اسکور کا تعقب کرتے ہوئے 126/3کا اسکور 24اوورس میں اسڑیلیا نے بنایاتھا۔

بعد ازاں آسڑیلیا چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ پر اپنا قبضہ جماتے ہوئے چھ وکٹ سے فائنل میں جیت حاصل کی۔ کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے ایکس پر ٹوئٹ کیاکہ بی سی سی ائی کی جانب سے کرکٹ افسانوی کھلاڑی کو مدعو نہیں کرنا ”اوجھی“ او ر”ناقابل قبول“ حرکت ہے۔