ہندوستان بھر میں مسلمانوں نے عید الفطر منائی

,

   

دہلی میں لوگوں نے بڑی تعداد میں جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی
نئی دہلی۔ ہندوستان بھر میں اور ساتھ ہی ساتھ دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں نے ہفتہ کے روز عید الفطر منائی اور نماز ادا کی ہے۔ مقدس ماہ صیام کے اختتام پر عید منائی جاتی ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر دہلی میں لوگوں نے بڑی تعداد میں جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی۔

نماز کی ادائیگی کے لئے ائے ہوئے ایک شخص نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”میں سارے ملک کو عید کے موقع پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ تیس دنو ں کے روزوں کے بعد یہ کافی اہم دن ہوتا ہے۔

ہم اب خوش ہیں اور صبح کی نماز کے لئے خصوصی انتظامات انجام دئے گئے۔ آج ہمارے گھروں میں شاندار کھانے کی چیزیں تیار ہوتی ہیں“۔انہوں نے مزید کہاکہ ”عید الفطر‘امن‘بھائی چارہ‘ انسانیت او رمحبت کا پیغام دیتی ہے۔

میں دعا کرتا ہوں کہ ملک سے ساری برائیاں ختم ہوجائیں اور ہر سو خوشحالی پھیلے۔

میں دعا کرتاہوں کہ ملک آگے بڑھے اورترقی کرے“۔انہوں نے مزید کہاکہ ”قوم پہلے ہے۔ ہمارے پہچان ہمارا ملک ہے۔ ہم پہلے”ہندوستانی“ہیں۔ ایک اورشخص غازی آباد کے جی آر صدیقی نے کہاکہ ”آج ایک خوشی کا دن ہے۔

ہندوستان میں محبت کے ساتھ ہر جگہ نماز ادا کی گئی ہے۔میں پیغام صرف اتنا ہے کہ اس ملک میں ہندو او رمسلمان بھائی چارہ کو برقرار رکھیں اور اس پیغام کو دنیابھر میں پھیلائیں“۔ درایں اثناء دہلی پولیس نے نماز ادا کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح تیار تھی۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے اسپیشل کمشنر آف پولیس دپیندر پٹنائیک نے کہاکہ ”یہ خوشیو ں او رتہواروں کا وقت ہے۔ دہلی پولیس کو بھیڑ کے انتظام میں پیشہ وارانہ مہارت ہے‘بالخصوصی ایسے وقت میں جب تہواروں یا تقریبات کا معاملہ ہو۔حکمت عملی کے ساتھ تعیناتی‘ لوگوں کے ساتھ رابطہ‘ کمیونٹی پولسینگ ہر سال کی جاتی ہے۔

فورسیس باہر اور دہلی بھر سے آتے ہیں۔ہزاروں پولیس اہلکار وسطی ضلع میں وردی اور سادہ لباس میں تعینات ہیں۔ مقامی آبادی بھی منظم ماحول پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے“۔ممبئی میں مسلمانوں نے ماہم درگاہ میں نماز عید ادا کی۔

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں بڑے پیمانے پر عید جشن منایا گیا‘ بڑی تعداد میں لوگ بھوپال کی عید گاہ میں جمع ہوئے نماز ادا کی اور ایک دوسرے سے بغلگیر ہوکر عید کی مبارکبادیں پیش کیں۔اسلامی کیلنڈر کا دسویں مہینے شوال کی پہلی تاریخ کو عید الفطر منائی جاتی ہے۔

طویل مدت سے اسلامی روایات کے مطابق چاند دیکھ کر عید کا اعلان کیا جاتا رہا ہے۔