ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت بنے گا:گوئل

   

نئی دہلیتجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی ترقی کے لیے ایسی اسکیمیں لے کر آئی ہے ، جو مستقبل میں ہندوستان کو دنیا کی سب سے مضبوط اقتصادی طاقت بننے کے قابل بنائے گی۔جمعرات کو لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2022-23 کے لیے وزارت تجارت اور صنعت کے زیر کنٹرول گرانٹس کے مطالبات پر بحث کا جواب دیتے ہوئے گوئل نے کہا کہ حکومت ہندوستان کی صنعت کو عالمی سطح پر لے جانے کے لیے پرعزم ہے ۔ اس کے دور رس اہداف ہوں گے ۔منصوبے بنائے گئے ہیں۔ حکومت کی یہ پالیسی نہیں کہ وقتی فائدے کے لیے مستقبل میں نقصان ہو۔ حکومت کا مقصد انفراسٹرکچر کو بہتر کر کے معیشت کو مضبوط کرنا ہے ۔گوئل نے کہا کہ آج پوری دنیا سرمایہ کاری کے لیے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ ہندوستان نے پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری دیکھی ہے ۔ کورونا کے دور میں بھی ملک میں زرمبادلہ کی کوئی کمی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جس سے سرمایہ کاری آئے گی، صنعتیں بھی پروان چڑھیں گی اور ایسے نوجوان صنعت کار تیار ہو رہے ہیں جو نوکری کے متلاشی نہیں بلکہ روزگار پیدا کرنے والے بنیں گے ۔