٭٭ برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈومنیک اسوتھ جو ہندوستان میں برطانوی سفیر کی حیثیت سے /21 جنوری کو سبکدوش ہوں گے کہا کہ برطانیہ کو توقع ہے کہ حکومت ہند سی اے اے پر عوام کی تشویش کو دور کرے گی ۔ برطانیہ کو اس بات کا علم ہے کہ حکمراں بی جے پی کے منشور میں جس بات کا عہد کیا گیا ہے اس پر عمل کیا جائے گا ۔منشور میں سب کا ساتھ سب کا وکاس ، سب کا وشواش پر عمل کرنے کا عہد کیا گیا ہے لہذا توقع ہے کہ سی اے اے کے مسئلہ سے نمٹا جائے گا۔ اگر ہندوستان اجازت دے تو سرینگر کا دورہ کرنے کا موقع دینے پر برطانیہ مشکور ہوگا ۔