ہندوستان سے آسٹریلیا لوٹنے والوں کو سزا یا جرمانہ صحیح فیصلہ : موریسن

   

Ferty9 Clinic

ملبورن : آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اپنے اس فیصلہ کا دفاع کیا جس کے تحت ہندوستان سے آسٹریلیائی شہروں کے آسٹریلیا لوٹنے پر پابندی اور جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا ملک (آسٹریلیا) کے مفاد میں ہے تاکہ کورونا کی تیسری لہر کو شروع ہونے سے قبل ہی ختم کیا جاسکے۔ یاد رہیکہ آسٹریلیا کی حکومت نے پہلی بار اپنے شہریوں کی آسٹریلیا واپسی پر امتناع عائد کردیا ہے بشرطیکہ انہوں نے حالیہ عرصہ ہندوستان میں گزارا ہو۔ یہ امتناع 14 دنوں تک جاری رہے گا جس کی خلاف ورزی کے مرتکب کو پانچ سال کی جیل یا 66,000 آسٹریلیائی ڈالرس کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔