ابوظہبی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن6 کے باقی میچزکیلئے ہندوستان سے ابوظہبی کے لیے سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑیوں اور معاون عملہ کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر اور ہرشل گبز سمیت رائیلی روسو، کیمرون ڈیلپورٹ، مائیکل اسمتھ کے ویزے جاری ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا جون کے مہینے میں ابوظہبی میں انعقاد کروایا جائے گا۔