ہندوستان سے بنگلہ دیش کو روہنگیا تارکین وطن کے خروج کی تعداد 1300 ہوگئی

   

کاکس بازار ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے سرحد پار کرکے بنگلہ دیش میں داخل ہونے والے روہنگیامسلمانوں کی تعداد جاریہ سال کے اوائل میں 1300 ہوگئی تھی کیونکہ انہیں میانمار کے حوالے کردینے کا اندیشہ تھا جہاں ان پر فوج کی جانب سے مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق گروپس نے ہندوستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پرواہ کئے بغیر روہنگیا پناہ گزینوں کو بدھ مت کے پیروؤں کی غالب آبادی والے ملک میانمار کے حوالے کررہا ہے۔