ہندوستان سے موسیقی کے آلات کی برآمدات میں ساڑھے تین گنا اضافہ

   

نئی دہلی : وزیر نریندر مودی نے آج من کی بات پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں میں ہندوستان سے موسیقی کے آلات کی برآمدات میں ساڑھے تین گنا اضافہ ہوا ہے ۔ برقی موسیقی کے آلات کے بارے میں بات کریں تو ان کی برآمدات میں 60 گنا اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری دنیا میں بھارتی ثقافت اور موسیقی کا جنون بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی موسیقی کے آلات کے سب سے بڑے خریدار امریکہ، جرمنی، فرانس، جاپان اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک ہیں۔ یہ ہم سب کے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں موسیقی، رقص اور فن کا اتنا بھرپور ورثہ موجود ہے ۔