ہندوستان لوٹتے ہی عرفان خان کام میں مصروف ہو گئے

   

عرفان خان اپنے کام کے لئے کتنے حساس ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کینسر ٹریٹمنٹ سے لوٹنے کے بعد ہی وہ کام پر لگ گئے۔ جی ہاں کچھ ہی دنوں پہلے عرفان خان ایئرپورٹ پر دکھائی دیئے تھے جہاں انہوں نے اپنا چہرہ چھپائے رکھا تھا۔ عرفان ان دنوں میڈیا کے سامنے آنے سے بچ رہے ہیں لیکن ان کے کام کرنے کا حوصلہ بہترین ہے۔ حال ہی میں عرفان کو ان کے گھر سے نکل کر میڈاک فلم کے آفس جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اپنے گھر سے نکل کر جب عرفان کار میں بیٹھنے آئے تو میڈیا نے انہیں گھیر لیا جنہیں دیکھ کر عرفان تیزی سے کار کی جانب بڑھ گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ عرفان خان ہندی میڈیم 2 کے سلسلہ میں میڈاک کے آفس پہنچے تھے۔ تصویروں کو کھنچوانے سے منا کرتے ہوئے عرفان کی تصویر پھر بھی میڈیا میں وائرل ہو رہی ہے۔ اس فوٹو میں عرفان کافی کمزور دکھ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو عرفان کی اگلی فلم ہندی میڈیم 2 میں عرفان کے مقابل رادھیکا آپٹے ہیں۔