نئی دہلی۔ہندوستان میں جمعرات کے روز پچھلے24گھنٹوں میں 4,12,262نئے معاملات درج کئے گئے ہیں‘ جو عالمی وباء کے آغاز سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ معاملات ہیں۔
جمعرات کے روز وزرات صحت کی جانب سے فراہم کردہ جانکاری کے بموجب ملک میں مذکورہ نئے معاملات کے ساتھ جملہ کویڈ کے معاملات کی تعداد 2,10,77,410تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ پچھلے24گھنٹوں میں اس وباء سے 3980لوگ کی موت ہوئی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد 2,30,168تک پہنچ گئی ہے۔
ہندوستان میں پچھلے24گھنٹوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3,29,113ہوگئی ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1,72,80,844ہوگئی ہے۔
فی الحال ہندوستان میں 35,66,398سرگرم معاملات ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ائی سی ایم آر) کے بموجب 5مئی تک 29,67,75,209نمونوں پر کویڈ19کی جانچ کی گئی ہے۔
اس میں چہارشنبہ کے روز19,23,131نمونوں کی جانچ بھی شامل ہے۔وزرات صحت کے بموجب کویڈ19کے اب تک دئے گئے ٹیکوں کی تعداد بھی16,25,13,339ہے۔
فی الحال ہندوستان کویڈ19کی دوسری لہر کا سامنا کررہا ہے‘ جس نے ملک کے نظام صحت اور فرنٹ لائن ورکرس پر کافی دباؤ بڑھادیاہے