ہندوستان میں تیار کردہ موٹر کاروں کی برآمدات میں اضافے کا رجحان

   

قومی سطح پر 98,000 کروڑ کی برآمدات، ریاستوں میں تمل ناڈو کو پہلا مقام
حیدرآباد، 20 نومبر (سیاست نیوز): ہندوستان میں تیار کردہ موٹر کاروں کی دیگر ممالک میں مقبولیت دیکھی جا رہی ہے۔ ہندوستان سے موٹر کاروں کی برآمدات میں گزشتہ چند برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک سروے کے مطابق قومی سطح پر 98,080 کروڑ کی موٹر کاروں کی برآمدات مختلف ممالک کو کی جا رہی ہیں۔ہندوستانی کاروں کی برآمدات میں تمل ناڈو ملک میں سرفہرست ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تمل ناڈو سے ہر سال تقریباً 32,711 کروڑ کی موٹر کاریں برآمد کی جاتی ہیں۔ گجرات موٹر کاروں کی برآمدات میں دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں سے 18,877 کروڑ کی کاریں برآمد کی جا رہی ہیں۔ ہریانہ اور مہاراشٹر کو تیسرا اور چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔ ہریانہ سے چودہ ہزار ایک سو اٹھہتر اور مہاراشٹر سے پندرہ ہزار دو سو بیاسی کروڑ کی گاڑیاں برآمد کی جاتی ہیں۔ کرناٹک سے پانچ ہزار پانچ سو سڑسٹھ کروڑ اور آندھرا پردیش سے چار ہزار چھ سو چھہتر کروڑ کی گاڑیاں برآمد کی جا رہی ہیں۔ راجستھان سے 3,016 کروڑ جبکہ مدھیہ پردیش سے 1,303 کروڑ کی گاڑیاں مختلف ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔ہندوستان کی کئی بڑی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ہندوستان میں تیار کردہ موٹر کاروں کی برآمدات میں مختلف ریاستوں کا موقف بھی سروے میں جاری کیا گیا۔ تلنگانہ سے 804 کروڑ مالیتی گاڑیاں برآمد کی جاتی ہیں۔ اتراکھنڈ، اتر پردیش، جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال سے بھی موٹر کاریں مختلف ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔1/m/b