نئی دہلی ۔ ہندوستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنزنے کہا کہ آسٹریلیا کے کیمپ میں بہت سے لوگوں کو پہلے ہندوستان میں کھیلنے کا تجربہ رہا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ تیز رفتاری سے حالاتکو اپنانا انتہائی اہم ہوگا۔میرے خیال میں ہندوستان میں بہت سے باؤنڈریز عام طور پر تھوڑی چھوٹی ہوتی ہیں اس لیے مجھے لگتا ہے کہ آپ کو بہت جلد حالات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ آپ کے پاس کچھ دن ایسے ہوں گے جہاں وکٹ قدرے سست رہتی ہیں جس کیلئے کٹر اور اس قسم کی چیزیں بولروں کے لیے واقعی اہم ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیم کے ہرایک کھلاڑی نے یہاں ہندوستان میں بہت ٹی20 مقابلے کھیلا ہے اور ہر کوئی یہاں کے حالات کو سمجھتا ہے۔ حالات کی سمجھ اور اس سے تیزی سے ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔