ہندوستان میں دم گھٹتا ہے تو پاکستان چلے جاؤ

   

منوررانا کی بیٹی کیخلاف بی جے پی ایم پی کا ریمارک
علیگڑھ ۔ 10 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے نامور شاعر منور رانا کی دختر و سماجی کارکن سمیہ رانا سے کہا کہ ’’اگر ہندوستان میں اُن کا دم گھٹتا ہے تو وہ پاکستانی چلی جائے ‘‘ ۔ کل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے یہ اشتعال انگیز ریمارک کیا تھا ۔ سمیہ رانا نے علیگڑھ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف یوپی پولیس کے اقدامات کی مذمت کی اور کہا کہ اُترپردیش پولیس کے جابرانہ اور پرتشدد اقدامات سے عوام کا دم گُھٹتا ہے ۔ رکن پارلیمنٹ نے سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کو بھی انتباہ دیا کہ اُن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ اس وقت دیڑھ سو سے زائد طلباء سی اے اے کے خلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں 16 ڈسمبر سے احتجاج کررہے ہیں جبکہ دیگر طلباء کلاسیس سے رجوع ہوچکے ہیں۔