نئی دہلی۔ ہندوستان میں پیر کے روز12781کویڈ کے نئے معاملات درج ہوئے ہیں جس کے بعد وباء سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد4,33,09,473تک پہنچ گئی ہے‘ وہیں مثبت شرح130دنوں کے بعد 4فیصد کو عبور کرگئی ہے‘ وزرات صحت نے یہ جانکاری دی ہے۔اس وباء سے 18نئے اموات کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد5,24,837تک پہنچ گئی ہے۔
صبح 8بجے پیش کی گئی تفصیلات کے بعد مذکورہ فعال معاملات 76,700تک پہنچ گئے ہیں۔ وزرات کا کہنا ہے کہ یومیہ مثبت شرح4.32فیصد ہے جبکہ ہفتہ واری شرح2.62فیصد ہے۔
جملہ معاملات پرفعال معاملات کی شرح 0.18فیصد پر مشتمل ہے۔ اس میں کہاگیاہے کہ قومی بازیافت شرح98.61فیصد ہے۔پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ19کویڈ کے فعاملات پر 4226معاملات کا بوجھ پڑا ہے۔
وزرات نے کہاکہ 4,27,07,900لوگ اس وباء سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی شرح1.21فیصد ہے۔
قومی ٹیکہ مہم کے تحت اب تک کویڈ کے 196.81کروڑ خوراکیں پہنچائی جاچکی ہیں۔ ہندوستان میں کویڈ کے معاملات 20لاکھ کے نشان کو 7اگست2020‘ جبکہ 30لاکھ کے نشان کو 23اگست 2020کو اور 40لاکھ 5ستمبر‘ 50لاکھ16ستمبر کو پارکرچکے۔
اس میں تیزی 28ستمبر کو اس وقت پیش ائی جب کویڈ کے معاملات60لاکھ کو پہنچے جبکہ 11ستمبر کو70لاکھ‘ 29اکٹوبر کو 80لاکھ‘ 20نومبر کو 90لاکھ اورڈسمبر19کو ایک کروڑ کے نشان کو پار کیا۔ ہندوتان میں مئی 4کو دو کروڑ کا سنگ میل کویڈ کے معاملات نے پار کیاجبکہ 23جون کو 3 کروڑ اور اسی سال 25جنوری کو چار کروڑ سے زائد معاملات درج ہوئے ہیں۔
تازہ 18اموات میں 11کیرالا سے‘ دہلی سے تین اورکرناٹک‘ مہارشٹرا’پنجاب’مغربی بنگال سے بالترتیب ایک‘ ایک معاملہ درج ہوا ہے۔