نئی دہلی، 9 نومبر (ایجنسیز) ہندوستانی سیکوریٹی ایجنسیوں کو ایک بڑی کامیابی اس وقت ملی جب ہندوستان نے انتہائی مطلوب دو گینگسٹرس کو جارجیا میں گرفتار کیا گیا۔ سیکوریٹی ایجنسیوں کے عہدیدار بشمول ہریانہ پولیس نے وینکٹیش گارگ کو جارجیا جبکہ بھانو رانا کو امریکہ میں گرفتار کیا۔ بتایا گیا ہیکہ رانا کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔ دونوں کو جلد ہی ہندوستان لایا جائے گا۔
