نئی دہلی۔ زیرالتوا ء اسٹوڈنٹس ویزا کوپورا کرنے کے احکامات کے تناظر میں مذکورہ کینڈین ہائی کمیشن نے جمعہ 30جولائی سے موثر بائیومیٹرک قطاریں ہندوستان بھر کے ویزا سنٹر پر کھولا ہے۔
مذکورہ کینڈین ہائی کمیشن نے ٹوئٹ کیاہے کہ ”اسٹوڈنٹس جنھوں نے پہلے ہی اپنا بائیو میٹرک تقرر درج کرایا ہے انہیں اے ایم ایس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی سابق کی تاریخ کو منسوخ کرنا ہوگا“
مذکورہ ہائی کمیشن نے مزیدکہاکہ یہ ترجیحی خدمات تعلیمی اجازت‘ مختصر مدتی تعلیم اور واپس ہونے والے طلبہ کے لئے ہی دستیاب ہے۔انہوں نے کہاکہ ”وی ایف ایس اے ایم ایس پر طلبہ کے لئے مختص کردہ قطاروں کے تحت درج تمام دیگر درخواست کے تقررکو منسوخ کردیاہے“۔
ایک بیان میں وی ایف ایس گلوبال نے کہاکہ ”ہندوستان میں کینڈین اسٹوڈنٹس ویزا صارفین کی بڑھتی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے‘ وی ایف ایس گلوبال اور ہائی کمیشن برائے کینڈا نے اب بائیو میٹرک تقرر اضافہ گنجائش کے ساتھ فراہم کیاہے“۔
گلوبال ویزا درخواست مراکز پر بائیومیٹرک اندراج ایک درخواست اب کرسکتا ہے‘ مذکورہ مراکز تمام زمروں کے لئے سابق کے تقرر کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ مذکورہ مراکز ممبئی‘ احمدآباد‘ پونے‘ بنگلورو‘ چینائی‘ حیدرآباد‘ دہلی‘ جالندھر‘ چندی گڑھ اور کلکتہ میں واقع ہیں۔
ہندوستان بھر میں لاک ڈاؤن اور پابندیاں آہستگی کے ساتھ برخواست کئے جارہے ہیں اور عالمی سرحدیں دوبارہ کھولنے کاکام شروع ہوگیاہے‘ وی ایف ایس گلوبال نے اپنے سرکاری کلائینڈس کے لئے مرحلہ وار اساس پر خدمات کوبحال کردیاہے۔
مشن کی ضرورتیں علاقائی حکومتوں کی ہدایتوں‘ صحت اور حفاظتی تدبیرات کے ساتھ یہ ویزا درخواست مرکز کام کررہے ہیں۔