نئی دہلی :نائٹ فرینک کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں دولت مند افراد کی تعداد میںجن کے اثاثہ 10 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہیںگزشتہ سال کے مقابلہ میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔گلوبل پراپرٹی کنسلٹنٹ نائٹ فرینک نے چہارشنبہ کو اپنی دی ویلتھ رپورٹ 2025 جاری کی جس میں بتا یا گیا ہے کہ ہندوستان میں دولت مند ترین افراد کی آبادی کا تخمینہ 2024 میں 85,698 تھا جو پچھلے سال 80,686 ریکارڈ کیا گیاتھا۔کنسلٹنٹ نے کہا کہ 2028 تک یہ تعداد بڑھ کر 93,753 ہو جائے گیجو کہ ہندوستان کی دولت کے بڑھتے ہوئے منظر نامہ کی عکاسی کرتی ہے۔ ہندوستان میں امرین ترین افرادکی آبادی کا بڑھتا ہوا رجحان ملک کی مضبوط طویل مدتی اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع اور پرتعیش مارکیٹ کی ترقی کو نمایاں کرتا ہے جو کہ عالمی دولت کی تخلیق میں ہندوستان کو ایک کلیدی ملک کی حیثیت دیتا ہے۔ہندوستان کی ارب پتی آبادی میں سال بہ سال مضبوط اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کنسلٹنٹ نے کہا کہ ہندوستان میں اب 191 ارب پتی ہیں جن میں سے 26 صرف پچھلے سال ہی اس صف میں شامل ہوئے جبکہ 2019 میں یہ تعداد صرف 7 تھی۔ہندوستانی ارب پتیوں کی مشترکہ دولت کا تخمینہ 950 بلین امریکی ڈالرس ہے جو عالمی سطح پر امریکہ 5.7 ٹریلین امریکی ڈالر اور چین 1.34 ٹریلین امریکی ڈالر کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ہندوستان کی بڑھتی ہوئی دولت اس کی اقتصادی لچک اور طویل مدتی ترقی کی صلاحیت کو واضح کرتی ہے۔ نائٹ فرینک انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ششیر بیجل نے کہا کہ ملک کاروباری حرکیات، عالمی انضمام اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کی وجہ سے کثیر دولت کے حامل افراد میں بے مثال اضافہ دیکھ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ توسیع صرف پیمانے پر نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی ترقی پذیر سرمایہ کاری کی ترجیحات میں بھی ہے جو اثاثوں یعنی رئیل اسٹیٹ سے عالمی ایکوئٹی تک کی زمرہ بندی میں متنوع ہیں۔بیجل نے کہا کہ آنے والی دہائی میں عالمی دولت میں اضافہ میں ہندوستان کا اثر و رسوخ مزید مضبوط ہوگا۔