ہندوستان نے ایران اور اسرائیل کے سفر پر سے پابندی اٹھا لی

   

نئی دہلی: ہندوستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان تصادم کے خدشے کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں پر ان دونوں ممالک کے سفر پر عائد پابندی ہٹا دی ہے ، لیکن لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران محتاط رہیں اور ہندوستانی مشن کے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاکہ ہم خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔