ہندوستان نے ترکی او رشام کے لئے امداد سامان کے ساتھ ساتویں پرواز روانہ کی

,

   

پرواز میں 35ٹن انسانی امداد‘ امدادی سامان‘ہنگامی او راہم نگہداشت کی دوائیں‘طبی آلات او راستعمال کی اشیاء شامل ہیں۔


نئی دہلی۔ زلزلہ سے متاثرہ شام اورترکی کے لئے ہندوستان کی جانب راحت سامان‘ ضروری اشیاء جات او رایمرجنسی اور حساس کیر ادوایات پرمشتمل ساتویں پرواز روانہ ہوگئی ہے‘ وزرات خارجی امور نے اس با ت کی جانکاری دی۔

ایم ای اے کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ”ہفتہ کی شام‘ زلزلہ راحت میٹریل او رآلات سیریا اورترکی کے لے ائی اے ایف سی 17کی ایک اور ائیرکرافٹ روانہ کی گئی ہے۔ دمشق میں سامان اتارانے کے بعد پرواز اڈانا کے لئے روانہ ہوگی“۔

مذکورہ اہل کار نے کہاکہ ”پرواز میں 35ٹن انسانی امداد‘ امدادی سامان‘ہنگامی او راہم نگہداشت کی دوائیں‘طبی آلات او راستعمال کی اشیاء شامل ہیں“۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ زلزلہ متاثرہ ترکی میں بچاؤ او رراحت کے کاموں میں مدد کے لئے”اپریشن دوست“ کے حصہ کے طور پر ہندوستانی ٹیمیں دن رات کام کررہی ہیں۔