ہندوستان نے جرمنی کو 6-1 سے شکست دی

   

برلن ۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نوجوان کھلاڑی وویک ساگر پرساد کے دو گول اور دیگر کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت جرمنی کو 6-1 سے شکست دی ۔ ہندوستان کے لئے ویوک (27 ویں اور 28 ویں منٹ) کے علاوہ نیلکنٹ شرما (13 ویں منٹ) ، للت کمار اپادھیائے (41 ویں منٹ) ، آکاش دیپ سنگھ (42 ویں منٹ) اور ہرمن پریت سنگھ (47 ویں منٹ) نے گول کیا۔ایک طویل عرصے کے بعد ہندوستان ٹیم میدان میں اتری اور پہلے بین الاقوامی مقابلے میں کامیابی حاصل کی ۔ ابتدا ہی سے ہندوستانی ٹیم نے جارحانہ کھیل سے اپنے ارادوں کا اظہار کردیا، جس نے جرمن ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا۔ ہندوستان کو جارحانہ کھیل کا فائدہ پہلے کوارٹر کے 13 ویں منٹ میں اس وقت ملا جب نیلکنت شرما نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا اور ٹیم کا کھاتہ کھولا۔ تاہم اگلے ہی منٹ میں جرمنی کے کونسٹن اسٹاب نے گول کرکے برابر کردیا۔دوسرا کوارٹر جب شروع ہوا تو میزبان ٹیم نے ہندوستان پر دباؤ ڈالا تاکہ وہ میچ میں غلبہ بنا سکے تاہم ہندوستانی ٹیم نے جوابی حملے میں اس کا شاندار دفاع کیا ، مڈفیلڈر ویویک نے 27 ویں اور 28 ویں منٹ میں دو گول اسکور کئے۔ جرمنی نے تیسرے کوارٹر میں بھی ہندوستان پر دباؤ برقرار رکھا اور ٹیم نے چھ پنالٹی کارنر حاصل کیے۔ تاہم کپتان اور گول کیپر پی آر سریجیش نے جرمنی کو گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔دفاعی کھیل کے شاندار مظاہرہ کے بعد ہندوستانی فرنٹ لائن کھلاڑی للت اور آکاش دیپ نے 41 ویں اور 42 ویں منٹ میں دوگول کرکے عالمی درجہ بندی میں چوتھے مقام پر ٹیم پر غلبہ حاصل کرلیا۔آخری کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم میچ کے 47 منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی اور اس مرتبہ ہرمن پریت نے کوئی غلطی نہیں کی جس کی وجہ سے ٹیم کو 1۔6کی برتری کامیابی حاصل ہوئی۔